Friday, 05 January 2024 17:42

رشحات عین الحیات، خواجگان سلسلہ نقشبندیہ احراریہ

Rate this item
(0 votes)

رشحات عین الحیات، طریقہ عالیہ نقشبندیہ کی اوائلی کتب میں سے ایک اہم کتاب ہے جس میں بزرگانِ نقشبندیہ کے حالات و ارشادات نقل کیے گئے ہیں۔ خصوصاً خواجہ عبیداللہ احرار اور ان کے متوسلین کے تفصیلی حالات درج ہیں۔

اس کے مصنف حضرت مولانا علی بن الحسین کاشفی (وفات 939ھ) ہیں جو الواعظ کے لقب سے مشہور تھے۔ ان کی دیگر کتابوں میں سے مشہور  روضۃ الصفا فی مقتل الحسین علیہ السلام ہے، جس میں انہوں نے شہادتِ امامِ عالی مقام کے واقعات درج کیے ہیں۔

فارسی

یہ کتاب فارسی میں کانپور، ہندوستان سے 1911 میں شایع ہوئی۔ اسی سال یعنی 1329ھ میں تاشقند، موجودہ ازبکستان سے بھی شایع ہوئی۔

Indian edition 1911 PDF (209 MB)

Uzbekistan edition 1329H PDF (153 MB)

Internet Archive page

ایران سے اس کا ایک جدید ایڈیشن 1978 کے قریب دو جلدوں میں شایع ہوا۔

Volume 1 pdf (Internet Archive page)

Volume 2 pdf (Internet Archive page)

 

عربی

مخطوطہ عربی ترجمہ

اس کا عربی زبان میں ترجمہ شیخ محمد مراد بن عبداللہ القازانی المکی الحنفی نے کیا۔ ان کی ولادت روس کے شہر قازان میں ہوئی، مکہ مکرمہ میں وقت گزارنے کے بعد وفات چین میں ہوئی۔ ان کی روحانی نسبت حضرت شاہ احمد سعید مجددی دہلوی ثم المدنی کے صاحبزادہ شاہ محمد مظہر مجددی کے خلفاء عظام سے تھی۔

PDF (21MB), Internet Archive page

Old edition PDF (18MB), Internet Archive page

دیگر زبانیں

رشحات عین الحیات کے تراجم دیگر زبانوں میں بھی ہوئے ہیں، جن میں ترکی، انگریزی اور اردو شامل ہیں۔

اس کا انگریزی ترجمہ مشہور اسلامی مترجم مختار ہالینڈ نے کیا۔ یہ امیزون پر دستیاب ہے۔

Beads of Dew from the Source of Life, translation of Rashahat Ain al-Hayat, translated by Mohtar Holland [Amazon]

رشحات کا اردو ترجمہ بھی شایع ہو چکا ہے لیکن ہمیں ابھی تک دستیاب نہیں ہوا۔ اگر کسی کے پاس ہے تو اسے انٹرنیٹ آرکائیو ویبسائٹ پر اپلوڈ کردیں۔

 

Additional Info

Read 405 times Last modified on Friday, 05 January 2024 20:03

Leave a comment

FaLang translation system by Faboba